• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی معذور نوجوان سمیت 16 سالہ لڑکا گم، ابتدائی رپورٹ درج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ اور اے سیکشن تھانے کی حدود سے ذہنی معذور نوجوان اور 16 سالہ لڑکا گم ہوگئے، متعلقہ تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس درج کرادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے کی حدود میں شاہ لطیف کالونی ذیل پاک کا رہائشی 22 سالہ حبیب اللہ عرف بھلا ولد عبدالستار 17 اپریل کو گھر سے نکلا تھا جس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے، حبیب اللہ ذہنی معذور ہے، عبدالستار نے بیٹے کی گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ سائٹ تھانے میں درج کرادی ہے۔ علاوہ ازیں اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 7 بلاک بی کا رہائشی 16 سالہ دانش ولد عبدالغفار شیخ جمعرات 19 اپریل کو گھرسے نکلا تھا جس کے بعد سے نہ تو گھر واپس آیا اور نہ ہی اس کا کوئی سراغ ملا ہے۔ عبدالغفار شیخ نے بیٹے کی گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ اے سیکشن تھانے میں درج کرادی ہے۔
تازہ ترین