• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماچس کے گودام میں آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سخی پیر تھانے کی حدود لیاقت کالونی بازار میں ماچس کے گودام میں اور فورٹ تھانے کی حدود قلعہ چوک پر برگر کی دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، مارکیٹ اور فقیر کا پڑ فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق سخی پیر تھانے کی حدود لیاقت کالونی بازار میں پیر کی صبح ماچس کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی اور دھویں کے باعث علاقہ مکین گھروں سے نکل آئے اور فوری طور پر 15 مددگار اور پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کی اطلاع پر مارکیٹ اور فقیر کا پڑ فائر برگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ گودام مالک کاکہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی ماچس جل کر خاکستر ہوگئی۔ علاوہ ازیں رات گئے فورٹ تھانے کی حدود میں پکا قلعہ چوک پر واقع برگر کی دکان میں گیس کے پائپ سے لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دکان اور فرنیچر کو لپیٹ میں لے لیا، فوری اطلاع پر فقیر کا پڑ فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
تازہ ترین