• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

حیدرآبا د (بیورورپورٹ) مارکیٹ پو لیس نے شہری کی مو ٹرسائیکل چوری کی شکایت پر سی سی ٹی وی کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں 4 مو ٹر سائیکلیں، ایک غیر قانونی پستول اور دو موبائل فون برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل مارکیٹ تھانے کی حدود سے عدنان نامی شہری کی مو ٹر سائیکل چوری ہو ئی تھی جس کی رپورٹ اس نے تھانے میں درج کرائی تھی ،پو لیس نے جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی فوٹیج نکال کر اس کی تلاش شروع کی تھی، پیر کو پو لیس نے ایک کارروائی کے دوران مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد آصف کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے عدنان کی چوری ہو نے والی مو ٹر سائیکل سمیت مختلف علاقوں سے چوری ہو نے والی چار مو ٹر سائیکلیں، ایک ٹی ٹی پستول، دومابائل فون برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران مختلف علاقوں سے 8موٹر سائیکلوں کی چوری کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین