• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وکلا اور ماتحت عملے کا احتجاج 15 ویں روز میں داخل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سرکاری وکلا اور ماتحت عملے کا احتجاج 15 ویں روز میں داخل، مطالبات پورے نہیں ہوسکے، پیر کو سیشن و سول کورٹس حیدرآباد میں سرکاری وکلا کا بدستور عدالتوں کا بائیکاٹ، عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے، سرکاری وکلا کے بائیکاٹ کے باعث بڑی تعداد میں فوجداری و دیوانی مقدمات کی سماعت ملتوی کرکے نئی تاریخیں دیدی گئیں۔ سرکاری وکلا کے احتجاج کے باعث قیدیوں کو بھی جیلوں سے نہیں لایا جارہا ہے، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی تنظیم سپوا کے جوائنٹ سیکریٹری نثار بلوچ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز سے کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ بھر میں سرکاری وکلا اور ماتحت عملہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے لئے احتجاج کررہا ہے لیکن حکومت سندھ اور وزیر قانون سمیت محکمہ کے اعلیٰ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے کہا کہ سرکاری وکلا اور ملازمین مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین