• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی اے میں سی بی اے کے تعین کے لئےریفرنڈم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں سی بی اے کے تعین کے لئے 26 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے پلیٹ فارم سے کرسچن کمیونٹی کی جانب سے سینٹ جوزف کالونی لطیف آباد میں جلسہ منعقد کیا گیا اور ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قلعہ فورٹ لفٹ پمپنگ اسٹیشن اور ٹھنڈی سڑک پمپنگ اسٹیشن پر ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔ ان مقامات پر خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کے صدر محمد رمضان ملاح، جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ 2008 اور 2015 ریفرنڈم میں مزدور دشمن سازشی عناصر نے ایچ ڈی اے مہران ورکرز یونین کی بھرپور کامیابی کے باوجود اس کے سی بی اے بننے کے راستے میں روڑے اٹکائے۔
تازہ ترین