• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈوباگو کے رہائشیوں کی جانب سے زمین پر قبضہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے قبضہ مافیا کے بااثر افراد کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور انکے دیگر ساتھیوں نے انکی 15ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا ہے جس کے خلا ف سول جج کے پاس کیس چل رہا ہے، تاہم اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈمافیا کے لوگ بااثر اور مختلف جرائم کی سرگرمیوں اور قتل کے واقعات میں ملوث ہیں جن کے خلاف متعلقہ تھانے کی پولیس کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں لانے کے لئے تیار نہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کانوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین