• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر 7 رہائشی اسکیموں کی این او سی منسوخ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیئرمین جوڈیشل کمیشن (واٹر کمیشن) کے احکا مات کی روشنی میں مقررہ وقت میں ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر ایچ ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این او سی منسوخ کردی۔ ایچ ڈی اے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جاری حیدرآباد گارڈن ہاؤسنگ اسکیم، حنا سٹی ہاؤسنگ اسکیم، خیابانِ مصعب شکیل ہاؤسنگ اسکیم، شمس ویلی ہاؤسنگ اسکیم، سعدی گارڈن ہاؤسنگ اسکیم، دعا ریذیڈینسی ہاؤسنگ اسکیم اور یثرب ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کی جانب سے ایچ ڈی اے سے جاری کردہ این او سی کے مطابق ترقیاتی کاموں کے تا حال شروع نہ کر نے کا نوٹس لیتے ہو ئے ان اسکیموں کے اجازت نامے فو ری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ محکمہ کے فیلڈ اسٹاف سے موصولہ رپورٹس کے مطابق مذکورہ اسکیموں میں تا حال ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔ واضح رہے کہ ان اسکیموں میں تر قیا تی کاموں کا اب تک شروع ہوجانا این او سی کی اولین شرط تھی۔
تازہ ترین