• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمقامی افرادکوشناختی کارڈکا اجراءقابل مذمت ہے،سندھ ایکشن کمیٹی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نادرا کے خلاف جی او آر کالونی میں نادرا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پلے کارڈز اٹھائے نادرا حکام کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرا حکام کی جانب سے غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے جارہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کسی قسم کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، غیر مقامی افراد کی آبادکاری سے صوبے کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، وسائل کی کمی سے مقامی افراد متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نادرا حکام کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈز کا اجراءفوری طورپر بند کریں اور جن لوگوں کو کارڈ بناکر دیئے ہیں انہیں منسوخ کیا جائے۔
تازہ ترین