• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین جوڈوٹیم ایونٹ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ

ساؤتھ ایشین جوڈوٹیم ایونٹ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ نیپال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ندیم اکرم اور شاہ حسین شاہ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ خواتین ایونٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کے ٹیم ایونٹ میں پاکستانی سیمی فائنل میں بھارت سے ہار گیا۔ انفرادی مقابلوں میں پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین میڈل جیتے ہیں۔

تازہ ترین