• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنٹی پروین سے برسوں بعد کل ملاقات ہوئی۔
انھوں نے بتایا کہ سب بیٹے ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔
’’آنٹی! حامد آج کل کیا کر رہا ہے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’حامد ایف ایم ریڈیو کا ڈائریکٹر ہے۔‘‘
آنٹی نے بتایا۔
’’اور خالد؟‘‘
’’خالد اخبار کا ایڈیٹر ہے۔‘‘
’’اور شاہد؟‘‘
’’شاہد ٹی وی پروڈیوسر ہے۔‘‘
’’اور زاہد؟‘‘
’’زاہد میٹرک میں فیل ہو گیا تھا۔
سبزی کا ٹھیلا لگاتا ہے۔‘‘
مجھے افسوس ہوا،
’’اس نکھٹو کو گھر سے نکال دیں۔‘‘
آنٹی کو غصہ آ گیا،
’’اسے نکال دوں تو گھر کیسے چلے گا؟
کم بخت صحافیوں کو تو تنخواہ ملتی نہیں۔‘‘
*****
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین