• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خلاف شور کرنے والے عمران کا اپنا دامن داغدار ہے، فضل الرحمٰن

کرپشن کے خلاف شور کرنے والے عمران کا اپنا دامن داغدار ہے، فضل الرحمٰن

لکی مروت (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف شور کرنے والے عمران کا اپنا دامن داغدار ہے، دنیا آج دینی مدارس ختم کرنے کے طریقے سوچ رہی ہے ایک زمانہ تھا فرنگی ہم پر تجربے کرتے آج امریکہ ہم پر تجربات کررہا ہے لیکن یہ بات واضح ہے کہ مذہب سے بیزار قوتیں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتیں جو لوگ ہمیں شدت پسند اور تنگ نظر کہتے ہیں ان کا پانچ سال تک اسمبلیوں میں مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی اسٹیبلشمنٹ ان قوتوں کی سرپرستی نہ کرے تو یہ لوگ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ گذشتہ شب کبیرخان پارک بیگو خیل روڈ لکی سٹی میں فضلاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں دانستہ طور پر سیکولر طاقتوں کو پروان چڑھا کر ان کی سرپرستی کی جارہی ہے اور نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ہم بے حیائی اور فحاشی ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ ہماری محفلوں کی زینت ہے ہم کہتے ہیں شراب حرام ہے تو یہ اسے محفلوں کا لازمی جزقرار دیتے ہیں آج کی روشن خیالی کو رسول اللہ ؐکے دور میں جہالت سمجھا جاتا تھا ایک طرح سے ہمیں غیر مشروط اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے لیکن ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے افتتاح کے موقع پر قائد آعظم نے کہا تھا کہ اسکی بنیاد اسلامی اصولوں پر ہوگی نہ کہ مغربی بنیادوں پر آج ہماری دفاعی پالیسیاں اور معیشت بیرونی دباو کے تحت ہیں سیاست میں سنجیدگی کا فقدان ہے نواز شریف بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر مقدمات بھگت رہے ہیں جبکہ سب سے زیادہ آف شور کمپنیوں کے مالک کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیا گیاہے۔

تازہ ترین