• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا

لاہور (خالد محمود خالد)بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی نوجوانوں کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہنے والے محمد وقاص اور اس کا چچا زاد بھائی فیضان اتوار کے روز غلطی سے سرحد عبور کر کے بھارتی شہر فیروزپور کے قریب واقع نواحی گائوں جلال آبادپہنچ گئے جہاں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام نے انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے بارے میں پاکستان رینجرز کو مطلع کر دیا۔ دونوں نوجوانوں کو سوموار کے روز قصور کے قریب گنڈا سنگھ والا سرحد کے راستے واپس پاکستان بھیج دیا گیا جہاں رینجرز نے تفتیش کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
تازہ ترین