• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسکو سے آٹی ٹی یو پنجاب میں آئی سی ٹی ڈی چیئر کا قیام منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں میں اشتراک کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب میں آئی سی ٹی ڈی چیئر قائم کرنے کی منظوری دی ہے اور یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعتراف کے طور پر اس چیئر پر تعیناتی کی گئی ہے۔ پاکستان میں یونیسکو کی جانب سے اس چیئر کا قیام پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ آئی ٹی یو کی جانب آئی سی ٹی ڈی کے شعبے میں ابتک 53تحقیقی مقالات شائع کئے جا چکے ہیں۔ اس چیئر کے قائم ہونے سے ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستانی محققین کو عالمی سطح پر اپنے پراجیکٹس کو متعارف کروانے کے علاوہ دیگر ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ یو نیسکو دنیا بھر میں اس نوعیت کی چیئر قائم کرتاہے تاکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں کے اشتراک کو فروغ دیا جا سکے ۔آئی سی ٹی ڈی کے شعبے کے اشتراک کیلئے یونیسکو یورپ ، افریقہ ، امریکا اور ایشیاء میں ایسی چیئرز قائم کر رہا ہے۔ یہ امر پاکستان کیلئے باعث فخر ہے کہ یہ چیئر پاکستان میں قائم کی گئی ہے۔ بعض اخبارات اس بارے میں متنازع خبریں شائع کر رہے ہیں۔ ایک ٹم نامی غیر ملکی بلاگر کی بے بنیاد خبر کے توسط سے گمراہ کن خبریں شائع کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین