• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا، مسجد میں خودکش حملہ ، 3نمازی شہید

نائیجیریا، مسجد میں خودکش حملہ ، 3نمازی شہید

ابوجا (جنگ نیوز) نائیجیریا کے شہر کانو میں مسجد میں خود کش حملہ، تین نمازی شہید، دو خود کش حملہ آوروں کی جانب سے مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ جس مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا وہ زیر تعمیر تھی اور اسے 2014میں بوکو حرام کی جانب سے شہید کردیا گیاتھا۔خود کش حملہ آوروں میں ایک مرد اور خاتون شامل تھیں ،حملہ نماز فجر کے وقت کیا گیا۔سینئر فوجی حکام کی جانب سے تین افراد کے شہید اور9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جنھیں بہتر طبی امداد کے لیے دوسرے شہر منتقل کردیا گیا ہے ۔ حملہ علاقے میں لوگوں کی واپسی کے دو ہفتوں کے بعد کیا گیا اس سے قبل بوکو حرام کی جانب سے قصبے کو تباہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین