• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شمالی کوریا میں بس حادثہ، 32چینی سیاح ہلاک

پیانگ یانگ (جنگ نیوز) شمالی کوریا میں ایک ٹریفک حادثے میں بتیس چینی سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کو رات گئے شمالی کوریا کے جنوبی صوبے میں پیش آیا۔ اس بیان کے مطابق دو چینی سیاح شدید زخمی ہیں۔ تاہم اس بیان میں حادثے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔ ہر سال چینی شہری ہی سب سے بڑی تعداد میں سیاحت کی غرض سے شمالی کوریا کا سفر کرتے ہیں۔

تازہ ترین