• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا لندن سے مانچسٹر کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) عمران خان نے نمل یونیورسٹی کیلئے چندہ جمع کرنے کے لئے لندن سے مانچسٹر کا سفر ہیلی کاپٹر سے کیا ۔ عمران خان نے گزشتہ شب مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ کےہال میں نمل یونیورسٹی اور پی ٹی آئی کے بڑے جلسے کے لئے چندہ جمع کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نو لاکھ پونڈ جمع کئے گئے۔ مانچسٹر سے لندن واپسی کے لئے وہ ہیلی کاپٹر ہی کے ذریعے ہائوس آف لارڈز کے کمیٹی روم میں ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات و خطاب کے لئے روانہ ہوئے۔
تازہ ترین