• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس حملوں کے واحد زندہ ملزم عبدالسلام کو 20برس قید

کراچی ( نیوز ڈیسک ) 2015ء میں پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے واحد زندہ بچ جانے والے مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام کو برسلز کی ایک عدالت نے اقدام قتل کے ایک علیحدہ مقدمے میں 20برس قید کی سزا سنا دی ہے ۔ برسلز کی عدالت نے صالح اور اس کے ایک اور ساتھی 24 سالہ سفیان عیاری جو تیونس کا شہری ہے کو 2016ء میں بیلجیم پولیس پر فائرنگ کے الزام میں20 سال کی سزائے قید کا حکم سنایا ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ان پر یہ الزام ثابت ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملے کی سوچ کے تحت اقدام قتل کے مرتکب ہوئے تھے۔ عبدالسلام اور اس کے ساتھی نے بلجیم پولیس کی طرف سے ایک چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی تھی ۔ اس فائرنگ کے واقعے کے 3 دن بعد صالح کو برسلز کے علاقے مولن بیک سے گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

تازہ ترین