• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے بعد بھی پیپلز پارٹی،ن لیگ سے اتحاد نہیں ہو گا، عمران خان

الیکشن کے بعد بھی پیپلز پارٹی،ن لیگ سے اتحاد نہیں ہو گا، عمران خان

لندن‘لوٹن(غلام مصطفیٰ مغل‘شہزاد علی‘جنگ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہاہے کہ اوورسیزپاکستانی ہمارا بڑاسرمایہ ہیں لیکن پی پی اور ن لیگ دونوں انہیں ووٹ کاحق دینے کی مخالف ہیںکیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت ان کے حق میں ووٹ نہیں ڈالے گی‘کرپٹ سیاستدانوں کو باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا‘چیف جسٹس کی سمت درست ہے‘اب الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے برطانیہ میں مختلف تقاریب سے خطاب اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں نمل کالج کے چیرٹی ڈنر میں میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران عمران خان نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کرنا ہے ان سے انصاف کی توقع ہے‘صاف و شفاف انتخابات کے لیے غیر جانبدار نگران سیٹ اپ ضروری ہے ‘ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر کے باقی جماعتوں سے ان کی رائے کا حق چھین لیا اور باریاں لینی شروع کر دیں‘ اب الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے‘چیریٹی ڈنر کے موقع پر نمل کالج کے لیے900 ہزار پونڈز عطیات جمع کئے گئے۔علاوہ ازیں پارٹی رہنمائوں اوردیگروفود سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اصل اثاثہ ہیں‘پی ٹی آئی حکومت میں آکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی‘برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی مبارک باد کی مستحق ہے کہ اس نے یہاں محنت سے اپنا آپ منوایا۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی برطانیہ کے عہدیداروں نے صدر ریاض حسن کی صدارت میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

تازہ ترین