• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپر والے سے مراد بنی گالہ اور عمران خان تھے، پرویزخٹک

اوپر والے سے مرادبنی گالہ اورعمران خان تھے، پرویزخٹک

اسلام آباد(ایجنسیاں ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتہائی لغو اور من گھڑت بات کی ہے ‘سراج الحق سے کہاتھاکہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا حکم اوپر سے آیاہے ‘اوپروالے سے مراد عمران خان اوربنی گالہ تھے مجھے صرف اللہ آرڈر دے سکتا ہے، پارٹی ڈکٹیشن صرف عمران خان سے لیتا ہوں‘بکنے والے ارکان صفائی دے کر واپس آ سکتے ہیں ، اب ہر کوئی قرآن پر حلف دے رہا ہے،چور کچھ بھی کہتا رہے فرق نہیں پڑتا،انتقامی کارروائی کا الزام درست نہیں ،فاٹا کے ارکان ہمارا ساتھ دیتے تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے پر مجبور نہ ہوتے۔پیرکو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے سراج الحق کو بنی گالا سے حکم ملنے کا کہا تھا، اوپر سے میری مراد عمران خان ہی تھے‘ میرے اوپر اللہ ہے اور پھر عمران خان ہیں‘ باقی کو ئی آرڈر نہیں کر سکتا‘ووٹ بیچنے والے اب قرآن پرحلف دے رہے ہیں تو پھرووٹ کہاں سے آیا؟۔

تازہ ترین