• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’جماعت اسلامی بیک وقت ن لیگ، پی ٹی آئی کے ساتھ، یہ تماشا ہے‘

جماعت اسلامی بیک وقت ن لیگ ،پی ٹی آئی کیساتھ یہ تماشا  ہے ، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے ساتھ رہنے کے بیانیہ میں کوئی وزن نہیں یہ تماشا پہلی بار ہورہا ہے کہ جماعت اسلامی ن لیگ کے ساتھ بھی اور تحریک انصا ف کے ساتھ بھی ہے، بینک آف خیبر پر بھی جماعت اسلامی نے سمجھوتا کیا۔ایڈیٹر دی نیوز عامر غور ی نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کے بارے میں بیان دے کر جماعت کی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، ان کے پاس طاقت اور اختیار موجود تھا اس کے بعد انہوں نے کچھ نہیں کیا تو ایسے بیانات سے سوائے افسوس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا،رہنما جماعت اسلامی فرید پراچہ نے کہا کہ خریدار اور بکنے والوں کا سب کو علم تھا، عمران خان نے اپنے ممبران کو چارج شیٹ کر کے درست عمل کیاجیو نیوز پروگرام” آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرمصدق ملک نے کہا کہ ایگزیکٹیو کیخلاف یلغار پہلے دھرنے سے چل رہی ہے اور اس کے بعد لیکس آنا شروع ہوگئیں، نواز شریف کے اوپر بہت سی ذمہ داریاں تھیں اور وہ ایگزیکٹیو معاملات کو دیکھ رہے تھے اس لئے پارلیمنٹ میں حاضری کم رہی ، جب یہ حکومت چل رہی تھی تو کچھ پارٹیاں جمہوریت کا علم گرنے نہیں دیتی تھیں، آج سرے محل والے کرپشن کی بات کرتے ہوئے عجیب لگتے ہیں، پورا ملک واقف ہے کہ پی پی کی کارکردگی کیاہے، وفاقی حکومت نے کراچی میں پورٹ قاسم کے منصوبے کیلئے دو ہزار ملین ڈالر ادا کئے، گھارو میں پن چکی کے کارخانے وفاق نے لگائے، یہ لاشیں اٹھانے کی بات کرتے ہیں لاشیں گرانے کا بھول گئے ہیں، کراچی میں پانی فراہمی فراہم نہیں کیا جاتا اور کچر ا اٹھانے سے قاصر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اگر ن لیگ سے مطمئن ہوگا تو ووٹ دے گا، مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی کوئی خبر نہیں کہ خورشید شاہ نگران وزیر اعظم کیلئے نام دیں گے، پی پی کی سیاست کو سب جانتے ہیں آصف زرداری نے کہا تھا اربوں کا کھیل ہے، بتایا جائے کہ آصف زرداری کو سوئٹزرلینڈ میں منی لانڈرنگ پر دو بار سزا ہوئی یا نہیں ہوئی۔پیپلزپارٹی رہنما سحر کامران نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس وقت جان ہوتی ہے جب اسے عزت دی جاتی ہے، پاکستان میں اس وقت گرمی نہیں آئی لیکن لوڈشیڈنگ کا برا حال ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ سے زائد قرضے کے نیچے دبا ہوتاہے، ن لیگ پر عدالت میں کیس چل رہے ہیں انہیں اسے کاسامنا کرنا چاہئے،پی پی انہیں پارلیمنٹ سے نہیں گھیسٹ رہی ہے،پی پی حکومتی سیاست کر رہی ہے، کراچی میں جانے والے آج انڈیانا جونز کا انداز اپنائے چارلی چپلن کا کردار ادا کررہے ہیں، شہباز شریف نے کراچی کے دورے ابھی شروع کئے پچھلے پانچ سال میں انہوں نے کیوں دورے نہیں کئے، کراچی کیلئے پہلے فنڈز نہیں دئیے گئے اور الیکشن سے قبل دورے کئے جارہے ہیں، ڈھائی کروڑ کی آبادی کے پاس آج وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں، آصف زرداری کسی معاہدے کے تحت ملک سے باہر نہیں گئے بلکہ وہ سیدھا جیل گئے، سحر کامران کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے پی پی نام تجویز کرے گی اور مشاورت سے نہیں مانگے گی، بلوچستان میں بھی انہوں نے لوگوں کو مایوس کیا تھا۔ایڈیٹر دی نیوز عامر غور ی نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کے بارے میں بیان دے کر جماعت کی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، ان کے پاس طاقت اور اختیار موجود تھا اس کے بعد انہوں نے کچھ نہیں کیا تو ایسے بیانات سے سوائے افسوس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا، عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں وہ کوئی جٹ اور ان پڑھ نہیں ہیں۔

تازہ ترین