• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین نیب کاسابق وزیر بلوچستان کے خلاف انکوائری کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر بلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5 ایکڑزمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے یاور حسین بنگش ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب قوم کی بد عنوانی کے خاتمے کےلئے توقعات پر نہ صرف بلاتفریق احتساب پرعمل کرتے ہوئے پورا اتررہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تاکہ ملک کو بد عنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔ 
تازہ ترین