• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا حکومتی اتحاد ختم کرنے پر غور

پشاور( گلزار محمد خان) خیبر پختونخوا حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں جماعتوں نے راہیں جدا کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے ، جماعت اسلامی نے مرکزی قائدین کا ہنگامی اجلاس آج منصورہ میں طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے معاملہ پر مشاورت کی جائیگی ۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جماعت کیلئے راستہ کھلا ہے روکیں گے نہ منت کریں گے،مشتاق احمد نے کہا کہ پوری تحریک انصاف 60کروڑ میں بکی،تحریک انصاف نے بھی جماعت اسلامی کیساتھ اتحاد کے خاتمہ کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 10دن میں خیبر پختونخوا حکومت اور صوبائی اسمبلی کی قسمت کے فیصلہ کا امکان ظاہرکیا جارہاہے، تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ جماعت اسلامی کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا کیونکہ اس کی روایت رہی ہے کہ پانچ سال تک حکومت کے مزے لوٹنے کے بعد آخری مہینے میں ناراض ہوجاتی ہے، جماعت اسلامی کیلئے راستے کھلے ہیں ہم روکیں گے نہ ہی کوئی منت کریں گے۔
تازہ ترین