• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات تین ماہ کیلئے معطل کرنے پرغور

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات تین ماہ کیلئے معطل کرنے پرغور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے میئر ، ڈپٹی میئر ، ضلع کونسلوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے اختیارات تین ماہ کیلئے معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

الیکشن کمیشن کےذرائع سے جب اس ضمن میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ابھی تک کوئی تحریری مسودہ ہمارے سامنے نہیں آیا۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جب اس ضمن میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا موجودہ بلدیاتی نظام پانچ سال کیلئے ہے اگر الیکشن کمیشن کوئی نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے تو اس کا جائزہ لیں گے،میئر راولپنڈی سردار نسیم نے بھی اس سلسلے میں کسی حکم کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

تجویز پر عملد رآ مدکی صورت میں الیکشن کمیشن چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کوحکم جاری کریگاکہ ان اداروں کے منتخب عہدیداروں کونگران حکومت کے دورمیں بے اختیا رکر دیا جائے۔

تازہ ترین