• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادے ولیم کے ہاں ایک اور بیٹے کی ولادت

لندن (جنگ نیوز) شہزادہ ولیم کے ہاں ایک اور صحت مند شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے، پیدائش کے وقت بچے کا وزن 8 پونڈ سے زیادہ آیا، برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں صبح 11بجے ایک صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، جسے پیدائش کے چند ہی گھنٹوں میں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کو صبح8بجے سینٹ میری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 11بجے اپنی دوسرے بیٹے کو جنم دیا، انہیں بچے کی پیدائش کے چند ہی گھنٹوں میں اسپتال سے کنگسٹن پیلس منتقل کردیا گیا، کیٹ اور ولیم کے ہاں اس سے قبل2013میں شہزادہ جارج اور 2015میں شہزادی شارلیٹ کی پیدائش ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق بچے کے ترجیحی ناموں میںآ رتھر،البرٹ اور فلپ کو فوقیت حاصل رہے گی۔
تازہ ترین