• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک روس قومی سلامتی مشیران ملاقات،خطے میں امن کیلئے کام کرنیکا عزم

اسلام آباد(پرویز شوکت /نمائندہ جنگ)پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات اہم موڑ میں داخل ہوگئے ۔وزیر دفاع خرم دستگیر کے دورہ روس کے بعد قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کے دور ہ روس کو نہایت اہمیت دی جارہی ہے ۔ امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد پاکستان چین اورروس کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوعہ روسی فیڈریشن کی قومی سلامتی کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر پاکستان کے ا علیٰ سطح بین الوزارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کیا ۔ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی قیادت میں بین الوزارتی وفود نے ملاقات کی۔پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے موجودہ عالمی سیاست کے بارے میں اس دوطرفہ فورم کو تفصیلی پریذنٹیشن دی۔ انہوں نے خصوصاً خطہ کی صورتحال کے تناظر میں عالمی سطح پر درپیش سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں بتایا۔
تازہ ترین