• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو گیس مل گئی، رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس 90 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 130ایم ایم سی ایف ڈی کردی گئی جس کے بعد کے الیکٹرک نےصنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی اور رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی ۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ گیس کی سپلائی میں اضا فے کے نتیجے میں شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔ گیس کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور مقدار 190 ایم ایم سی ایف ڈی ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پر آجا ئیگی۔ گیس کے اضافے سے صنعتی علاقے رات سے لوڈشیڈنگ سے دوبارہ مستثنی ہو جائینگے۔ دریں اثنا رات گئے کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں سے لوڈشیڈنگ کی اطلاعات ملیں جس سے لوگ پر یشان رہے۔
تازہ ترین