• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک منافع سے ہٹ کر عوامی مشکلات پر توجہ دے،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان پر عملدرآمد کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے، کے الیکٹرک کو منافع سے ہٹ کر عوام کی مشکلات پر توجہ دینی چاہیئے۔ پیرکو کے ایم سی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہاکہ کے الیکٹرک نے اب بھی دو یونٹ بند کئے ہوئے ہیں۔ اب اگر وزیراعظم کے اعلان پر عملدآمد نہیں ہوتا تو یہ کراچی کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے نالوں کے اندر سے کے الیکٹر ک کے کیبل جارہے ہیں جنہیں واٹرکمیشن نے ہٹانے کا حکم دیا ہے دیگر اداروں کو بھی اپنی سروسز بہتر کرنے کو کہاگیا ہے جس پر آئی آئی چندریگرروڈ پر عملدآمد شروع ہوگیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشکور ہیں اور وفاقی کابینہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کراچی کے اس اہم مسئلہ پر توجہ دی۔
تازہ ترین