• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا:سروری جماعت کا اجلاس، حکومت میں نظراندازکیے جانیکی شکایت

ہالا(نامہ نگار)سروری جماعت کےروحانی و سیاسی مرکزمخدوم ہاؤس ہالامیں مخدوم خاندان کےسربراہ سروری جماعت کے روحانی پیشواءاورپی پی سینٹرل کمیٹی کےرکن صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی اورسروری تنظیم کےچئیرمین مخدوم سعیدالزماں ،سروری جماعت کے خلفاء اور مریدین کی بڑی تعدادنےشرکت کی ۔الیکشن 2018کیلئےاہم مشاورت کی گئی مریدین نےمخدوم جمیل الزماں پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےپی پی حکومت میں نظراندازکرنےکی شکایت اور دیگرمسائل سےآگاہ کیاالیکشن میں حصہ لینےوالوں کوہدایت کی کہ وہ پارٹی ٹکٹ کیلئےاپنی درخواستیں مطلوبہ کوائف کےساتھ مخدوم ہاؤس ہالامیں قائم مرکزی سروری سکریٹریٹ میں جمع کرائیں مذکورہ درخواستیں ٹکٹ کیلئےپارٹی کوپیش کی جائینگی ۔
تازہ ترین