• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان :ایرانی حدود سے فائر دومارٹر گولے پاکستانی حدود میں آ گرے

تفتان(نامہ نگار)ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی حدود سے فائردو مارٹر گولے پاکستان کے سرحدی علاقے میں آگرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر حاجی ظفر جان کبدانی کے مطابق ایران کی جانب سے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو مارٹر گولے فائر کئے گئے جو راجے اور گوالشتات کے درمیان میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
تازہ ترین