• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاہان میں ٹرک الٹ جانے سے 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ، 50 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کاہان میں سیکورٹی فورسز کا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹنے سے 5اہلکار جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے 7کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے55اہلکار پیر کو ٹرک میں کاہان سے تمبو جا رہے تھے کہ ٹرک تمبو کراس پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا 7زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین