• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس اور آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(اے پی پی) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور آل چائنہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اے سی جے اے) کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے جس کا مقصد ایک پٹی ایک شاہراہ فریم ورک کے تحت پاکستان اور چین کے میڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ اے پی این ایس قاضی اسد عابد اور اے سی جے اے کے ایگزیکٹو سیکریٹری وانگ ڈنگ می نے بیجنگ میں ایک تقریب میںتعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور چین دونوں ممالک کے میڈیا کے ممتاز اداروں کے وفود کو ایک دوسرے ملک بھیجنے کا انتظام کریں گے جس کا مقصد کمیونی کیشن اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے، دونوں ممالک کے میڈیا گروپ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبوں کی کوریج کریں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے، اس معاملے پر اس حوالے سے باضابطہ سیمینار منعقد کئے جائیں گے، دونوں تنظیمیں صحافیوں کی بہتری کے لئے بھی مل جل کر کام کریں گی، صحافیوں اور دانشوروں کے تبادلوں کے علاوہ دونوں تنظیمیں کاروباری سرگرمیوں کے لئے بھی سہولتیں فراہم کریں گی، اس شراکت داری سے پاکستان اور چین کے درمیان فعال میڈیا کا تعاون یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین