• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس انٹرنیٹ سروسز کے سی ای او جمشید مسعود، ڈائریکٹر پلاننگ محمد حسن نوکری سے فارغ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) کامسٹس انٹرنیٹ سروسز کے سی ای او جمشید مسعود کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیاگیا ہے جبکہ 77سالہ ڈائریکٹر پلاننگ محمد حسن کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ ملنےپرنوکری سے فارغ ہو گئے ہیں ،اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹس ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کی ہدایات پراحکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق جمشید مسعود کو سی ای او کامسٹس انٹرنیٹ سروسز کا ایک سال کا کنٹریکٹ دیاگیاجو دسمبر میں ختم ہو گیا تھا،انہیں چھ ماہ کی توسیع دی گئی جو جون میں ختم ہو رہی تھی مگر ادارے کے ملازمین کو مبینہ طور پربلاوجہ تنگ کرنے اور ان کے مختلف شہروں میں تبادلوں کی شکایات پر ان کاکنٹریکٹ ختم اورنوکری سے فارغ کر دیاگیا۔
تازہ ترین