• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ نے بھارتی نومسلم خاتون کے ویزا میں 6ماہ کی توسیع کردی، ’’جنگ‘‘نے پہلے ہی خبر دیدی تھی

اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت داخلہ نے بھارتی نومسلم خاتون کرن بالا (آمنہ) کے ویزے میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے جس کی خبر جنگ نے پہلے ہی دیدی تھی۔ وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر بھارتی خاتون کرن بالا(آمنہ)اوراس کے پاکستانی شوہر کو طلب کیا تھا، دونوں میاں بیوی کو وزارت داخلہ میں پاسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کافی انتظارکرنا پڑا،تاہم بعد میں بھارتی خاتون کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کرکے ویزے کی تصدیق کی گئی اوراس کے بعد ویزا میں 6 ماہ کی توسیع دی دے گئی،ویزا میں توسیع دیئے جانے پر بھارتی خاتون کرن بالا (آمنہ) کافی خوش ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ انہیں جلد پاکستانی شہریت بھی مل جائے گی۔ دریں اثنا لاہور سے خالد محمود خالد کے مطابق جنگ سب سے پہلے خبر دینے کا اعزاز برقراررکھتے ہوئے آمنہ بی بی کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع دینے کے بارے میں سب سے پہلے 21تاریخ کو خبر شائع کر چکا ہے۔
تازہ ترین