کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں وین سے کچل کر 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کی پولیس اور دیگر نے بغیر کسی جھجھک کے خطرے کا سامنا کیا،مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جاں بازی اور پیشہ ورانہ مہارت سے مزید لوگوں کو محفوظ رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کے جلد صحت ہونے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔