• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپیٹل گڈز کی درآمدپر ڈیوٹی کی شرح زیرو فیصد کی جائے،مظہرناصر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور چیئر مین بجٹ ایڈوائزری کو نسل ایف پی سی سی آئی سنیئر نائب صدر سید مظہر علی ناصر نے بجٹ تجا ویز میں فیڈرل بو رڈ آف ریونیو سے مطا لبہ کیا ہے کہ تمام کیپیٹل گڈز (پلا نٹ مشینر ی اپیئر وغیر ہ ) جو ملک میں نہیں بنتے کو زیرو فیصد ڈیوٹی کی شر ح سے انڈ سٹر یل امپو رٹرز اور کمر شل امپورٹرز کو در آمد کر نے کی اجازت دی جا ئے تا کہ انکی درآمدی لا گت میں کمی واقع ہو سکے اور نئی صنعتو ں کے قیام نیز مو جو دہ صنعتی یو نٹ کی پیداوری لاگت میں کمی اورصلا حیت کی تو سیع میں اضافے سےبیرو ز گاری کی شر ح میں کمی اور ایکسپورٹ سر پلس کے حصول میں مدد ملے گی کیو نکہ مشینری بالآخر صنعتو ںمیں ہی استعمال ہو تی ہے ۔ سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے کہاکہ اگر چہ ٹیکسٹا ئل مشینر ی کی در آمد پر ڈیو ٹی کی شر ح زیرو فیصد ہے لیکن کسٹم ایکٹ 1969کے پا نچویں شیڈول کے ذریعہ کیپیٹل گڈز کی درآمد پر کم شر ح سے در آمدی ڈیوٹی عا ئد کی گئی ہے ۔
تازہ ترین