• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہونے کا رجحان برقرار

سنگاپور(اے پی پی) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہونے کا رجحان برقرار رہا، سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی جون کے لئے سپلائی 74.07 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی کے سودے 3 سینٹ ڈاؤن کے ساتھ 68.37 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔امریکی آئل ڈرلرز نے 5 نئے کنووں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی ہے جس کے بعد کل پیداواری کنووں کی تعداد بڑھ کر820 ہو گئی ہے۔ امریکا کی روزانہ کی خام تیل کی پیداوار 10.54 ملین بیرل یومیہ تک آ گئی ہے جبکہ روس کی 11 ملین بیرل یومیہ سے زائد ہے۔
تازہ ترین