• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی ،گندم کے خریداری مرکز نہ کھلنے کیخلاف آبادگاروں کا مظاہرہ

جوہی( نامہ نگار ) جوہی تعلقہ میں گندم کی کٹائی کے بعد ڈیڑھ ماہ سے گندم مارکیٹ آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے فوڈ گودام اور گندم کے خریداری سینٹر نہ کھلنے اور باردانہ نہ ملنے کے خلاف جوہی بلاول پارک سے سیکڑوں آبادگاروں اور کسانوں نے غلام قادر رند ،حاجی حسین لاشاری، امام علی رستمانی، شمن کھوسو، واحد بخش جسکانی اور میہر گاڈہی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پورے شہر میں پیدل گشت کرتے ہوئے فاضل چوک پر دھرنا دیکر 2 گھنٹے تک روڈ بلاک کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے آبادگاررہنمائوں اور کسانوں نے کہا کے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گندم مارکیٹ آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی بھی خریداری سینٹر نہیں کھولا گیا اور نہ ہی باردانہ دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کے سرکاری ریٹ 3250 فی من ہونے کے باوجود آبادگار مقامی بیوپاریوں کو 2800 روپے سے گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے افسران اور مقامی بیوپاریوں کی ملی بھگت سے خریداری سینٹر بند ہونے اور باردانہ نہ ملنے کی وجہ سے آبادگاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کے گزشتہ 5 سال سے باردانہ مخصوص لوگوں کو دینے اور خریداری سینٹر جان بوجہ بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے الزام عائد کیا کے باردانہ زمینداروں، کاشتکاروں کو دینے کے بجائے منافع خور بیوپاریوں کو دیا جارہا ہے، انہوں چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین، نیب، چیئرمین اینٹی کرپشن، چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کے جوہی تعلقہ کے تمام گندم کے خریداری سینٹر ہنگامی بنیادوں پر کھول کر باردانہ دیا جائے ۔
تازہ ترین