• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹورازم کا 5 رکنی وفد ایران روانہ

اسلام آباد (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان کی قیادت میں پاکستان کا 5 رکنی وفد ایران روانہ ہو گیا۔ یہ وفد ایران کے خراسان رضوی صوبہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے زائرین ثقافتی امور حامد موسوی کی دعوت پر مشہد کا دورہ کر رہا ہے۔ ایران سے حامد موسوی کی قیادت میں 12 رکنی وفد اس سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کر چکا ہے جس سے ملاقات میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی سے سیاحتی و ثقافتی امور پر تفصیلی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستانی وفد کا یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایران کے دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کیلئے چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور دیگر ریا ستی عہد یداران سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ چوہدری عبدالغفور خان او آئی سی کے 2018 کیلئے منسوب کردہ شہر برائے سیاحت تبریز کی سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ جو 25 اپریل کو منعقد ہو رہی ہیں۔ وفد کے دیگر ممبران میں جنرل منیجر علی اکبر ملک ، ٹورازم آفیسر ارشد علی، ٹورازم کوارڈینیٹر راشد عمر اور اختر علی شامل ہیں۔
تازہ ترین