• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا،کاروباری اداروں کے منافع میں کمی

واشنگٹن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں ملازمین کی تنخواہوں اور خام مال کے نرخوں میں تیزی سے اضافے کے باعث کاروباری اداروں کا مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے باوجود منافع کم ہوگیا ہے۔نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس کی حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے دسمبر میں ٹیکسوں میں ہونے والی کمی یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فولاد اور ایلومینیم کی درآمد پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود تنخواہوں کے گراف میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ماہرین ملک میں کئی برسوں سے جاری تفریط زر کے بعد رواں سال افراط زر کی شرح میں اضافے کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔
تازہ ترین