• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر118روپے سے بھی تجاوزکرگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر118روپے سے بھی تجاوزکرگیا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72 روپے پرمستحکم رہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.80روپے سے بڑھ کر118.00 اور قیمت فروخت118.20روپے سے بڑھ کر118.40روپے ہوگئی۔پیر کو یوروکی قدر میں 50پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدر میں 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 144.30روپے سے گھٹ کر 143.80روپے اور قیمت فروخت 145.80روپے سے گھٹ کر 145.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 164.80روپے سے گھٹ کر 164.00روپے اور قیمت فروخت 166.30روپے سے بڑھ کر 165.50روپے ہو گئی ۔پیرکوسعودی ریال کی قدر میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قدرمیں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 31.40روپے سے بڑھ کر 31.50روپے اور قیمت فروخت 31.70روپے سے بڑھ کر 31.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید 32.10روپے سے بڑھ کر 32.25 روپے اور قیمت فروخت 32.40 روپے سے بڑھ کر 32.55روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں 10پیسے اور فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.70روپے سے بڑھ کر 18.80روپے اور قیمت فروخت 19.60روپے سے بڑھ کر 19.80روپے ہوگئی۔
تازہ ترین