• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزان بینک کو سال کی پہلی سہ ماہی میں1915 ملین روپے کا منافع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میزان بینک لمیٹڈ کو 31مارچ 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 1915 ملین ر وپے کا منافع حاصل ہوا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے میں 1512 ملین روپے تھا۔ میزان بینک کی فی حصص آمدنی 1.80روپے رہی ۔میزان بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری کراچی میں منعقدہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں دی گئی جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی ۔ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے الناصر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے بورڈ کے ممبران کو بتایا کہ 31مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک نے بہترین مالی نتائج حاصل کئے ہیں۔ بینک کا منافع بعداز ٹیکس گزشتہ سال کے اسی مدت کے منافع 1512ملین روپے کے مقابلے میں 1915ملین روپے رہا جبکہ بینک کی فی حصص آمدنی 1.80روپے رہی۔عرفان صدیقی نے بورڈ کو بتایا کہ 159شہروں میں 600برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ڈپازٹس کے اعتبار سے میزان بینک پاکستان کا ساتواں بڑا بینک بن گیا ہے۔
تازہ ترین