رومانیہ میں پاک بحریہ کے لیے آف شور پیٹرول ویسل- I کی تیاری کا آغاز ہو گیا ہے۔
جہاز سازی کی روایتی افتتاحی تقریب رومانیہ کے شہر گلاٹی میں واقع ڈامن شپ یارڈمیں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) ریئر ایڈمرل فرخ احمد تھے۔
دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان جون 2017میں طے پا یا تھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آف شور پٹرول ویسل درمیانے سائز کے بھر پور صلاحیتوں کے حامل جدیدجہازہیں جو مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے۔