• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہوناکچھ مشکل نہیں بس انہیں فاقے اور ورزش کرنا چھوڑ کر ڈراؤنی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہو گا۔

ڈراؤنی فلم دیکھیں، وزن کم کریں

برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے ۔

ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراؤ نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے۔

ڈراؤنی فلم دیکھیں، وزن کم کریں

کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں جن میں دی کنجورنگ،دی شائننگ، اِٹ،دی ایگزارسٹ ،دی رِنگ اور انسیڈیئس جیسی فلیں شامل ہیں جو 184 تک کیلوریز برن کردیتی ہے ۔

ڈراؤنی فلم دیکھیں، وزن کم کریں

دوسرے نمبر پر فلم Jaws 161کیلوریزاور ایگزارسٹ 158کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجودہے۔

تازہ ترین