• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح تنازعات سےنوجوان زیادہ متاثر ہوئے: ملیحہ لودھی

مسلح تنازعات سےنوجوان زیادہ متاثر ہوئے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کی وجہ سےنوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

سلامتی کونسل میں نوجوان، امن اور سلامتی کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مسلح تنازعات سے تحفظ کیلئے دیرینہ تنازعات حل کرنے چاہئیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر بنانےکے لیے مایوسی اور نا امیدی دورکرنے کی ضرورت ہے، یہ سمجھنے کا وقت آ گیا ہے کہ نوجوان امن کے قیام کا لازمی حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نا انصافی نوجوانوں کو پرتشدد بنا کر انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے، صورت حال بہتر بنانے کیلئے مایوسی اور ناامیدی دور کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ نوجوانوں کی بات سنی جائے اور انہیں وہ آواز دی جائےجو ان کا حق ہے، پاکستان نے انتہا پسندی کے بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا بھرپور نفاذ کیا ہے۔

ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان نے نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

تازہ ترین