بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دو روز کے دوران بھارتی فورسز نے علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 32 افراد کو ہلاک کردیا۔
مہاراشٹر کے علاقے جملگٹامیں گزشتہ شام بھارتی فورسز نے مبینہ مقابلے میں 6 علیحدگی پسند وں کو ہلاک کردیا۔
دو روز قبل کیے گئے بھارتی پولیس کےمبینہ انکاؤنٹر کے مقام سے علیحدگی پسندوں کی مزید 10لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
اتوار کی شام کو بھارتی پولیس اور علیحدگی پسندوں کے درمیان بھی مبینہ مقابلہ ہوا تھا، جس میں 16 افراد مارے گئے تھے۔