• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانوی شاہی خاندان میں بچے کی ولادت، لندن میں جشن کا سماں


برطانوی شاہی خاندان میں نئے بچے کی ولادت پرجہاں پورے ملک میں جشن کا سماں ہے وہیں لندن کی اہم عمارتیں بھی رنگ و نور میں رنگی ہوئی دکھائی دیں۔

  برطانوی شاہی خاندان میں بچے کی ولادت، لندن میں جشن کا سماں

برطانوی شہزادہ ولیئم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے یہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد رائل بے بی کی آمد پر لندن میں مشہو ر و معروف عمارتوں کا رنگ تبدیل کر دیاہے ۔


ٹاور برج، لندنز آئی ، گولڈن جوبلی برج اور دی بی ٹی ٹاور سمیت کئی اہم عمارتوں جامنی رنگ کے رنگی دکھائی دیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہےجبکہ جوڑے کے ہاں تیسرا بچہ لندن کے سینٹ میری اسپتال میں پیدا ہوا۔

  برطانوی شاہی خاندان میں بچے کی ولادت، لندن میں جشن کا سماں

شاہی جوڑے کے پہلے ہی دو بچے ہیں جن میں 4 سالہ جارج اور اور تین سالہ شارلٹ شامل ہیں جبکہ تیسرے بچے کا تاحال نام نہیں تجویز کیا گیا ہے ۔

  برطانوی شاہی خاندان میں بچے کی ولادت، لندن میں جشن کا سماں

شاہی محل کےمطابق ملکہ برطانیہ،ڈیوک آف ایڈنبرا،پرنس آف ویلز، ڈچز آف کارنوال،پرنس ہیری،اور دیگر شاہی ارکان بیٹے کی ولادت کی خبر سے بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین