• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اتنا بڑا سیٹ اپ ،اُس میں کالی بھیڑیں

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسرانعام احمد نے آج انٹر بورڈکا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ اتنا بڑا سیٹ اپ ہے ،اس میں کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں،ہم کالی بھیڑوں کا پتا چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں بارہویں جماعت کازولوجی کاپرچہ شروع ہونےسےپہلےسوشل میڈیاپر آؤ ٹ ہو گیا۔

پروفیسرانعام احمد نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی پیپرنوبجےامتحانی مراکزپر پہنچادیاجاتا ہے،سوانو بجےامتحانی مراکزپرپرچہ کھل جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ویجیلنس آفیسر،کالج پرنسپلز،اسٹاف بھی سینیٹرزپرموجودہیں،ویجلنس کاانتظام ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کےپروفیسرزکےپاس ہے،تمام امتحانی مراکزپرموبائل فون استعمال پرپابندی لگارکھی ہے،معلوم کرائیں گےکون لوگ ہیں جوموبائل فون استعمال کررہےہیں۔

سیکرٹری تعلیم کالجز، پرویز احمد سیہڑ نے کہا ہے کہ  امتحانات میں نقل روکنا متعلقہ تعلیمی بورڈزکی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نےانتظامی امورمکمل کرکےمتعلقہ تعلیمی بورڈز کےحوالے کردیےہیں،عملہ تعاون نہیں کررہا تو اس کی شکایت کی جائے۔

تازہ ترین