• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، بیشتر نجی اسکول دوسرے روز بھی بند

خیبر پختونخوا، بیشتر نجی اسکول دوسرے روز بھی بند

خیبر پختون خوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف نجی اسکولوں کی ہڑتال جاری ہے، پشاور سمیت کئی صوبے کے کئی شہروں کے بیشتر نجی اسکول آج دوسرے روز بھی بندہیں۔

نجی اسکولوں کی ہڑتال ریگولیٹری اتھارٹی اور اس کے قواعد و ضوابط کے خلاف کی جا رہی ہے ۔

سوات، صوابی، ہنگو، لکی مروت، ڈی آئی خان، اپر ہزارہ ڈویژن، بنوں، لوئر دیر اور ٹانک سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر کئی اضلاع میں بھی تمام نجی تعلیمی اداروں میں دو روز کےلیے مکمل ہڑتال ہے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے جن اقدامات کے خلاف نجی اسکولوں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے وہ طلبہ اور ان کے والدین کے مفاد میں ہیں۔

خیبر پختونخوا، بیشتر نجی اسکول دوسرے روز بھی بند

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے احکامات جاری کیے تھے کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے سالانہ فیس میں اضافہ نہیں کیاجائےگا،2بہن بھائیوں میں سےایک سےآدھی ٹیوشن فیس لی جائےگی۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ چھٹیوں کے دوران طلبہ سے آدھی فیس لی جائے گی، اس دوران طلبہ سے ٹرانسپورٹ فیس نہیں لی جائے گی۔

نجی اسکولزکی بندش کے خلاف گزشتہ روز پیرنٹس اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ایف بی آر اور نیب سے پرائیویٹ اسکولز مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی اسکولوں کو بند کرنا غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

خیبر پختونخوا، بیشتر نجی اسکول دوسرے روز بھی بند

انہوں نے نجی اسکولوں سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

خیبرپختونخوا میں پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ہڑتال سے تعلیمی سرگرمیاں بہت متاثر ہورہی ہیں۔

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ سمیت ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام منظورنہیں جبکہ والدین کا مؤقف ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ ایک درست اقدام ہے۔

تازہ ترین