• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹنڈولکر کی 45 ویں سالگرہ پر دُنیا بھر کی مبارک بادیں



دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اوراپنے پورے کیریئرمیں بیٹسمینوں کے چھکے چھڑانے والے بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں جنہیں دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹنڈولکر کو 45 ویں سالگرہ پر دُنیا بھر کی مبارکبادیں

مراٹھی ناول نگار کے گھر 24اپریل 1973کو پیدا ہونے والے بچے کا نام جب سچن رامیش ٹنڈولکر رکھا گیا تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ نام پوری دنیا میں اپنے کام سے پہچانا جائے گا۔

ٹنڈولکر کو 45 ویں سالگرہ پر دُنیا بھر کی مبارکبادیں

غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سچن ٹنڈولکر نے صرف 17سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنا پہلا ہی ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کراچی میں کھیلا۔

ٹنڈولکر کو 45 ویں سالگرہ پر دُنیا بھر کی مبارکبادیں

1989میں دنیائے کرکٹ میں داخل ہونے والے اس ستارے نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرتا چلا گیا۔

اس دوران سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی دنیا کے لٹل ماسٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔


24سالہ کرکٹ کا شاندار کیریئر رکھنے والے سچن ٹنڈولکر نے 200ٹیسٹ میچز،463ایک روزہ اور صرف ایک ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت کی ۔

ٹنڈولکر کو 45 ویں سالگرہ پر دُنیا بھر کی مبارکبادیں

ٹیسٹ کرکٹ میں 15921جبکہ ایک روزہ میچز میں 18426رنز بنانے والے اس ستارے نے سال 2012میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر کہیں توٹوئٹر پر ان کی سالگرہ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے تو کہیں کراؤڈ انہیں سالگرہ وِش کر رہا ہے، اور تو اور نوجوان جھومتے گاتے اور رقص کرتے ہوئے بھی سچن کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین