• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’اب یہ معاملہ نہیں رکے گا‘

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ گاؤں گاؤں پھیل چکا ہے اور اب یہ معاملہ نہیں رکے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ’یہ اکیسویں صدی ہے، اب آزادی اظہار کو دبایا نہیں جاسکتا اور کسی کی زبان بند نہیں کی جاسکتی، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کیا جاسکتا ہے تو یہ ایسا ہی ہےکہ کبوتر اپنی آنکھوں کو بند کرلے‘۔

انہوں نے کہاکہ ’اس طرح سے معاملہ نہیں چلے گا، قوم حساب مانگ رہی ہے اور مانگے گی، آپ جو مرضی کرلیں اور کہہ دیں، پھر یہ توقع کریں کہ دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا، جواب آئے گا، صرف نوازشریف سے نہیں آئے گا بلکہ ملک کے 22 کروڑ عوام کی طرف سے آئے گا، جو اب کسی طور پر اس قسم کی پابندیوں کو ماننے کے لیے تیار نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا پاکستان کے محروم لوگوں کو انصاف مل رہاہے، کس طرح سے لوگ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے، وہ مقدمہ لڑنے کے لیے جائیدادیں بیچ دیتے ہیں کیا ان کی داد رسی ہورہی ہے؟

نواز شریف نے کہا کہ ’بیوروکریسی، سیاستدانوں، وزیراعلیٰ اور کابینہ کا کام انہیں کرنے دیں، ان کے کاموں میں دخل دینے کی بجائے اپنا کام کریں‘۔

انہوں نےکہا کہاگر آپ کے پاس کوئی شکایت آتی ہے تو اس کا نوٹس لیں اگر کوئی فریاد لے کر آتا ہے اس کا نوٹس لیں، آپ خود کیسے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین